پاکستان کے کس شہرکا موسم کیا رہا ؟

موسم الرٹ : 25 مارچ بدھ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔ تاہم خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

جمعرات کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا ۔ تاہم خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد، پنجاب، مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ، کشمیر ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان کے اضلاع اور کراچی میں تیز ہواو ٔں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا .

محکمہ موسمیات کے آفیسر فرحان عباسی کے مطابق پنجاب کے علاقوں جوہرآباد میں 87 ، مری میں 23 ، نورپورتھل میں 19 ، ملتان میں 14 ، اوکاڑہ اور اٹک میں 12 ، قصورمیں 10 ، اسلام آباد اور گولڑہ میں 23 ، ائیر پورٹ میں 19 ، سید پور میں 12 ، بوکرا میں 09 ، زیرو پوائنٹ میں 09 ، راولپنڈی چکلالہ میں 09 ، شمس آباد میں 06 ، بہاولنگر میں 09 ، کوٹ ادو میں 06 ، ساہیوال میں 05 ، لاہور میں 04 ، سیالکوٹ میں ا ئیر پورٹ 04 ، سٹی میں 03، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈی جی خان میں 03 ، چکوال ، جھنگ ،گوجرانوالہ ، بھکر ، خانیوال ، جہلم ، منڈی بہاؤالدین میں 02 ، گجرات میں 01 ملی میٹر ریکارڈ‌ کی گئی .

کشمیر کے علاقوں راولاکوٹ میں 67 ، گڑھی دوپٹہ میں‌ 43 ، کوٹلی میں 20 ، مظفرآباد ائیر پورٹ میں 22 ، سٹی میں 15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی .

خیبر پختونخوا کے علاقوں کاکول میں 35 ، پٹن میں 31 ، مالم جبہ میں‌ 30 ، کالام میں‌ 22 ، بالاکوٹ میں 19 ، دیر بالائی میں‌14 ، زیریں میں‌ 09 ، پاراچنار میں‌ 13 ، چیراٹ میں 11 ، میرکھانی اور بنوں میں 09 ، چترال اور ڈی آئی خان میں 06 ، تخت بائی میں‌ 03 ، پشاور میں 01 ملی میٹر ریکارڈ‌ کی گئی .

بلوچستان کے علاقوں بارکھان میں 08 ، سبی میں 06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گلگت بلتستان کے علاقوں استور میں 04 ، بگروٹ میں 03 ، گوپس میں اور اسکردو میں 01 ، سندھ کے علاقوں کراچی سرجانی میں 02 ، ناظم آباد مسرور بیس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے .آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت والے علاقوں میں کالام منفی 01 اورمالم جبہ میں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں