ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستاناسلام آبادنیب نے شہباز شریف کو آشیانہ کرپشن کیس میں کل طلب کرلیا

نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ کرپشن کیس میں کل طلب کرلیا

لاہور: نیب لاہور نے آشیانہ اقبال اور پنجاب پاورکیس میں شہبازشریف کو بیان دینے کے لئے طلب کرلیا۔

نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئےکل طلب کرلیا ہے۔ ڈی جی نیب شہزاد سلیم اتوار کے روز بھی اپنے آفس پہنچے اور کل شہباز شریف کی پیشی کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

نیب نے شہباز شریف کو پنجاب لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی کے تحت بنائی گئی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں 19 کروڑ 30 لاکھ روپے کے گھپلے اور کیس میں گرفتار فواد حسن فواد کے انکشافات کی روشنی میں بلایا ہے۔شہباز شریف سے پنجاب پاور کیس میں غیر قانونی تقرری کے حوالے سے بھی انکوائری کی جائے گی۔

شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے مستحق ٹھیکیدار چوہدری لطیف کا ٹھیکہ منسوخ کرکے لاہور کاسا کو ٹھیکہ نوازا جس سے قومی خزانے کو 19 کروڑ 30 لاکھ روپے نقصان پہنچا جب کہ آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ ایل ڈی اے کو دینے سے قومی خزانے کو 71 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا