عدالت عظمیٰ کے حکم کے خلاف اشتہاری کمپنیاں پھر سرگرم

الرٹ نیوز : عدالت عظمیٰ کے سخت احکامات کے باوجود ایڈورٹائزنگ مافیا ایک بار پھر سرگرم ہو گئی۔

میں راشد منہاس روڈ پر فیڈرل بی ایریا میں لکی ون سنیٹر کے سامنے جہازی سائز کا بل بورڈ لگایا جا رہا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ وسطی کے شعبہ ایڈورٹائزنگ کے عملے کی عدم توجہ یا چشم پوشی کی وجہ سے پیرامڈ سینٹر پر بڑا سائن بورڈ فٹ کردیا گیا ہے ،جس سے مذکورہ عمارت کے مکین بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس آہنی بورڈ کو فوری نکالا جائے اور ایڈوائزر سمیت متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ خدانخواستہ یہ بورڈ گرگیا تو بھاری جانی و مالی نقصان ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر گزشتہ سال تمام ایڈورٹائزنگ بورڈ نکالے جاچکے ہیں۔ عدالت نے ان بورڈز کی تنصیب خلاف قانون قرار دے چکی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *