پاکستان میں شعبان کا چاند نظر آ گیا شب برات 8 اپریل کو ہو گی

الرٹ نیوز : پاکستان میں شعبان کا چاند نظر آ گیا، جمعرات 26 مارچ کو یکم شعبان اور شبِ براء ت بدھ 8 اپریل کو ہو گی ، مفتی منیب الرحمن

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ شعبان المعظم 1441 کا چاند نظر آ گیا ، جمعرات 26 مارچ کویکم شعبان المعظم اور شبِ براء ت 8 اپریل بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو ہوگی ۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس) ، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں زونل کمیٹی سے مولانا حافظ محمد سلفی ، قاری نذیر احمد نعیمی ، مولانا صابر نورانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔

فنی معاونت کے لئے چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی ۔ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے ۔ ملک بھر میں پیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود اور بعض مقامات پر صاف تھا .

الحمدللہ علی احسانہٖ فیصل آباد میں موسم بھی صاف تھا ، فیصل آباد سے رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم شعبان 1441 جمعرات 26 مارچ کو یکم شعبان المعظم اور شبِ براء ت 8 اپریل بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب کو ہو گی ۔ اجلاس کے آخر میں ملکی سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور کرونا وائرس سے نجات کے لیے دعائیں کی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں