عمران خان بطور وزیراعظم آج قوم سے پہلا خطاب کریں گے

اسلام آباد: عمران خان بطور وزیراعظم آج قوم سے اپنا پہلا خطاب کریں گے۔

عمران خان نے گزشتہ روز وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا اور آج وہ قوم سے اپنا پہلا خطاب کرنے جارہے ہیں جب کہ وزیراعظم کا خطاب کچھ دیر میں نشر کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان وزیر اعظم سیکرٹریٹ پہنچے جہاں انہوں نے قوم سے خطاب ریکارڈ کروایا۔

عمران خان کی جانب سے خطاب میں حکومت کے لائحہ عمل اور اپنی پالیسی اعلانات کا امکان ہے جب کہ وہ انہیں منتخب کیے جانے پر عوام کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے لیے قوم کو اعتماد میں لیں گے اور وہ خود سے احتساب کا عمل شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی کابینہ کے ناموں پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے اور پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کا بھی اعلان متوقع ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *