اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر، نفسیاتی مسائل دور کرنے میں مددگار

الرٹ نیوز: کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی رہنے پر مجبور ہیں جس کے سبب لوگ بے چینی اور اضطراب کا شکار ہیں۔ کیونکہ ان کے پاس کرنے کو کچھ خاص نہیں ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر اسنیپ چیٹ دماغی صحت اور دباؤ کی کیفیت میں مددگار ٹول متعارف کرا رہی ہے جو کہ صارفین کی دماغی صحت کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

“ہیئر فار یو” ٹول صارفین کی بے چینی اور اسٹریس کو دور کرنے میں مدد کرے گا، یہ ٹول اسنیپ چیٹ میں چند ہی ماہ میں شامل کرلیا جائے گا جو کہ بے چینی، ڈپریشن، اسٹریس، سائبر بولئینگ اور خودکشی کی سوچ رکھنے والے لوگوں کو مشورے اور نصیحت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں