رویت ہلال کمیٹی اجلاس میں علماء احتیاطی تدابیر کے ساتھ شریک ہونگے

الرٹ نیوز : مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس بدھ 25 مارچ کو کراچی میں ہو گا ،

پاکستان میں شعبان کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ شعبان المعظم 1441ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کیلئے اجلاس بدھ 25 مارچ 2020 کو ہو گا .

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا یہ اجلاس بعد نمازِ عصر دفتر محکمہ موسمیات ( میٹ کمپلیکس ) ، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا ۔ جس میں‌ تمام کمیٹی ممبران احتیاطی تدابیر کے ساتھ شریک ہونگے .

مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے شہری ان نمبروں پر رابطہ قائم کریں: 03212022000 ، 03212484604 ، 02199261404 اور 99261403 شامل ہیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں