Home پہلا صفحہ نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے تحت سندھ کی جامعات کے اساتذہ...

نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے تحت سندھ کی جامعات کے اساتذہ کی ٹریننگ اختتام پذیر

نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن ، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے سندھ کی یونیورسٹی کے اساتذہ کے لیے ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب ، کورس کے شرکا کی زبردست تعریف کی گئی ، اساتذہ کی ٹریننگ کا پروگرام جاری رہے گا ،  کامیاب شرکاء میں نور آمنہ ملک نے سرٹیفکیٹ تقسیم نے کئے ۔

نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے سندھ کی یونیورسٹی کے اساتذہ کے لئے ٹریننگ پروگرام 26 دسمبر 2023 سے 11 جنوری 2024 تک ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز (HEIs) میں کیا گیا ۔اس سیشن میں 23 اساتذہ شامل تھے ۔جس میں اساتذہ کو بتایا گیا کس طرح موجودہ دور میں طلبہ کو پڑھا جائے ۔

پروگرام کے سرٹیفکیٹ کی تقسیم کرنے کی تقریب کی مہمان خصوصی نور آمنہ ملک منیجنگ ڈائریکٹر NAHE تھیں۔ اس موقع پر ایچ ای سی ریجنل سینٹر کراچی کے ڈائریکٹر جاوید میمن بھی موجود تھے. مہوش جبار ڈپٹی ڈائریکٹر NAHE نے حاضرین کو پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا. کورس کے دوران، موثر تدریس عمل اور سیکھنے کا عمل کورس ڈیزائن کرنے ، سبق کی منصوبہ بندی کرنے اور کلاس روم میں ٹیکنالوجی، لرننگ مینجمنٹ سسٹم اور دیگر سیشنز منعقد کیے گئے ۔

پبلشنگ ریسرچ اینڈ پرسنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ. پروگرام کے سیکھنے کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کئی سرگرمیوں کی گی جس میں پروگرام کے مختلف ماڈلزسے متعلق روزانہ انٹرایکٹو سیشنز، پریزنٹیشنز اور اسائنمنٹس شامل تھے.نور امنہ ملک نے کہا کہ اساتذہ کی ٹریننگ بہت ضروری ہے اور اساتذہ کی تربیت جاری رہے گی۔ ایچ ایس سی پاکستان کی تمام یونیورسٹی کے اساتذہ کو ٹریننگ دے گی۔

نور آمنہ ملک نے پروگرام کی کامیاب تکمیل پر شرکاء کو مبارکباد دی.اساتذہ کو چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے طریقے بتائے گے اوراساتذہ کو بتایا گیا کس طرح طلباء میں مطلوبہ تنقیدی سوچ اور عملی مہارتوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

کورس کے شرکاکو بتایا گیا کس طرح معاشرے میں ایک دیرپا اور موثر اثر و رسوخ پیدا کیا جاسکتا ہے. پروگرام کا اختتام ایک مثبت اور یادگار نوٹ پر ہوا، جس میں شرکاء نے پروگرام کے غیر معمولی معیارات کی تعریف کی. شرکاء کے زبردست مثبت تاثرات نے این ایف ڈی پی کی کامیابی کو مزید مستحکم کیا شاندار معیار کو اجاگر کیا۔ تقریب کے آخر میں کامیاب شرکاء میں نور آمنہ ملک نے سرٹیفکیٹ تقسیم نے کئے۔

Exit mobile version