ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںخیبر: شاہ کس کے مکین کارخانوں سے نکلنے والے دھویں، آلودہ پانی...

خیبر: شاہ کس کے مکین کارخانوں سے نکلنے والے دھویں، آلودہ پانی کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور

پشاور(گل حماد فاروقی ) حال ہی میں خیبر پختون خواہ میں ضم ہونے ہونے والا قبائلی ضلع خیبر کے شاہ کس علاقہ کے مکین آس پاس واقع محتلف کارخانوں سے خارج ہونے والے دھویں کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ ان کارخانوں سے نہ صرف بدبودار دھواں نکلتا ہے بلکہ کارخانوں میں استعمال ہونے والے کیمیکل سے آلودہ پانی بھی نہر میں بہتا ہے جس نہر میں علاقے کے بچے بھی نہاتے ہیں اور اپنی ضروریات زندگی بھی اسی نہر کے آلودہ پانی سے پوری کرتے ہیں۔

شاہ کس کا علاقہ ایک ہزار نفوس پر مشتمل ہے مگر یہ لوگ پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں۔ ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے علاقے کے ایک مکین عمرزادہ نے کہا کہ ہم اس دھویں سے بہت تنگ ہیں ہم یہ علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکام سے بارہا درخواستیں کی کہ کم از کم ان کارخانوں میں ایک فلٹر لگایا جائے تاکہ اس سے نکلنے والے دھویں کو قدرے کم کرے یا اسے ارد گرد پھیلنے سے روکے۔اس گندے نہر میں علاقے کے کئی بچے نہا رہے ہیں اس زہر آلودہ پانی میں نہانے والے ایک بچے عمر جو ساتویں جماعت کا طالب علم ہے نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ زہریلا اور گندا پانی ناک اور منہ کے ذریعے ہمارے پیٹ میں بھی داخل ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہم کئی طرح کی بیماریوں میں بھی مبتلا ہوتے ہیں مگر کرے بھی تو کیا کیونکہ ہمار ے گاؤں میں صاف پانی نہیں ہے اور نہ ہی گھر میں پینے کی صاف پانی کا نلکہ ہے۔

علاقے کے ایک مکین صالح آفریدی نے کہا کہ ہم کنویں سے پانی نکال کر اسے کھانے پینے کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں جبکہ کنویں میں بھی اس زہر آلود پانی کے اثرات موجود ہوتے ہیں جوکہ زیر زمین پانی میں ان کیمیکل کا اثرات کسی نہ کسی طرح سے داخل ہوجاتا ہے۔سفیر آفریدی نے کہا کہ ہم ان کارخانوں میں مزدوری بھی کرتے ہیں اسلئے ہم یہاں رہنے پر مجبور ہیں کیونکہ اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا