چین نے کورونا سے نمٹنے کیلئے ایک اور اسپتال قائم کرلیا

الرٹ نیوز : چین نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کو قرنطینیہ میں رکھنے کے لیے 16 سو بستروں کا اسپتال تیار کرلیا گیا۔

یہ سینٹر خاص طور پر بیرون ملک سے وطن واپس لوٹنے والے چینی شہریوں کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ سینٹر کو 15 ہزار مزدوروں نے 53 روز میں تیار کیا ہے اور یہ 16 سو بستروں پر مشتمل ہے ، یہاں 600 میڈیکل ورکرز کو تعینات کیا گیا ہے جو کرونا وائرس کے مشتبہ و مصدقہ مریضوں کا علاج کریں گے ۔

یہ سینٹر خاص طور پر ان چینی شہریوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو وائرس کے پھیلاؤ کے دوران مختلف ممالک میں ہی رک گئے تھے، اور اب جب چین نے اس وائرس پر قابو پا لیا ہے تو یہ واپس اپنے وطن لوٹ رہے ہیں ۔ معلوم رہے کہ گزشتہ تین روز میں‌ چین میں‌ کوئی بھی کورونا کا نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے .

معلوم رہے کہ چین میں‌ کورونا پر کمی پانے کے لئے چین کی عوام نے حکومت کا ساتھ دیا ہے جب کہ پاکستان کی عوام کو چھٹیاں ملنے کی وجہ سے عوام نے سیر و تفریخ اور دوبارہ سے گھروں سے باہر گھومنا پھرنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں