سہیل انور سیال کے بھائی کی گاڑی سے شراب کی 500 بوتلیں اسلحہ برآمد

الرٹ نیوز : خیرپور میں شراب سے بھری سرکاری ویگو گاڑی کے معاملے کو سندھ حکومت دبانے لگی .

ایک روز قبل ٹھیڑی بائی پاس کے قریب سرکاری ویگو گاڑی KY3723 نے متعدد گاڑیوں کو ٹکر ماری اور بھاگ نکلی جس کو ناکے پر پولیس نے پکڑ لیا .

پولیس کی جانب سے گاڑی کو پکڑے کے بعد موقع پر بڑی تعداد میں عوام جمع ہو گئی ، ویگو گاڑی پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کے نام پر رجسٹرڈ ہے ، ویگو گاڑی نے قومی شاہراہ پر ایک گاڑی کو ٹکر ماری مجس سے علاقہ مکینوں میں سخت اشتعال پایا جاتا تھا .

پولیس نے ویگو گاڑی سے بھاری مقدار میں شراب اور اسلحہ برآمد کرکے ڈرائیور منظور بروہی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرليا تھا . ذرائع کے مطابق ویگو گاڑی KY3723 طارق سیال کی نکل آئی جس کی وجہ سے پولیس معاملے کو دبانے لگی ہے .کالے رنگ کی ویگو گاڑی سے 500 بوتلیں شراب کی برآمد ہوئی ہیں .

سہیل انور سیال کی مداخلت کی وجہ سے رات گئے تک شراب کی بڑی مقدار میں‌ برآمدگی کے باوجود مقدمہ درج نہیں‌ کیا جاسکا

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *