واٹس ایپ نے ’’کورونا وائرس انفارمیشن ہب‘‘ شروع کردیا

الرٹ نیوز: واٹس ایپ نے بھی کورونا وائرس کی عالمی وبا سے لڑنے کےلیے ’’کورونا وائرس انفارمیشن ہب‘‘ کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد صارفین کو درست معلومات اور موزوں اقدامات تک رسائی دینا ہے۔

عالمی ادارہ صحت، یونیسیف، یو این ڈی پی اور انٹرنیشنل فیکٹ چیکنگ نیٹ ورک کے تعاون سے شروع کیے گئے اس انفارمیشن ہب کا لنک یہ ہے جس تک کمپیوٹر اور موبائل فون، دونوں کے ذریعے بہ آسانی پہنچا جاسکتا ہے:

https://www.whatsapp.com/coronavirus

یہ ایک سادہ صفحہ ہے جس کی ابتداء میں درست معلومات تک رسائی کے ضمن میں صارفین کےلیے کچھ مشورے لکھے ہیں۔ اس کے بعد یہ بتایا گیا ہے کہ مختلف سماجی و غیر سرکاری تنظیمیں، شعبہ صحت سے وابستہ افراد، ماہرینِ تعلیم/ اساتذہ اور مقامی کاروباری ادارے اس وبائی حالت میں واٹس ایپ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

تیسرے اور آخری حصے میں کچھ ایسی خبروں کے لنکس بھی ہیں جن کا تعلق ’’ناول کورونا وائرس‘‘ (کووِڈ 19) کی عالمی وبا کے دوران واٹس ایپ کے مثبت اور مؤثر استعمال سے ہے۔
اس ’’کورونا وائرس انفارمیشن ہب‘‘ کا مقصد واٹس ایپ کو مزید مقبول بنانا اور اس کے ایڈوانسڈ فیچرز کو بہتر طور پر استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں