کراچی(الرٹ نیوز)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے رواں ماہ میں نئی حکومت بننے جارہی ہے اُمید کرتے ہیں کہ پاکستان کو قرض سے نجات اور اپنے ہی وسائل پر انحصار کرکے ملک کو آگے لیجایا جائیگا،عوام کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مایوس کیا گیا توعوام کا سیاستدانوں پر سے اعتماد ختم اور آمریت کو تقویت ملے گی ،پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر ہمیں یہ عزم کرنا چاہیے کہ پاکستان کو تمام تر سازشوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کی بلندیوں پر لیجائینگے، ،کرپشن کو ختم کرنے کیلئے سخت قانون سازی کی جائے ،کرپشن ایسی لعنت ہے جس سے برائیاں جنم اور دہشتگردی کو تقویت ملتی ہے ،اپنی شکست کا طبلہ بجانے والے پاک فوج اور ملک کے خلاف ہرزہ سرائی سے باز رہیں ،پاکستان بناتے وقت پاکستان کے مخالفین کو ناکوں چنے چبوادیئے تھے اور آج بھی ملک اور آئینی اداروں کے مخالفین کو 1947والا مزہ چکھا سکتے ہیں ۔