نگہداشت اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں پودے جل جاتے ہیں۔ڈاکٹر اجمل خان

کراچی (الرٹ نیوز )جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ملکی ماحولیاتی نظام کے لئے ضروری ہے بلکہ گلوبل وارمنگ کے اثرات زائل کرنے کے لئے بھی ناگزیر ہے۔ ملک بھر میں بغیر کسی منصوبہ بندی کے درختوں کے بے دریغ کٹاؤسے موسمیاتی و جغرافیائی تبدیلیاں نمو دار ہورہی ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت درختوں کے کٹاؤ پر سخت پابندیاں عائد کریں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔شجرکاری مہم بہت اچھا اقدام ہے اور ہر سال شجرکاری مہم میں لاکھوں پودے لگائے جاتے ہیں لیکن افسوسناک امریہ ہے کہ نگہداشت اور دیکھ بھال نہ ہونے کیوجہ سے ہزاروں پودے جل جاتے ہیں۔معاشرے کے ہر فرد پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان پودوں کی نگہداشت کے لئے اپنا اپنا کردار اداکریں تاکہ یہ مستقبل میں ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *