تحریک پاکستان کےبانیوں اورمذہبی رہنماؤں کےدرمیان اختلافات موجود ہیں۔ فتح محمد ملک

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)مشہور ادیب پروفیسر فتح محمد ملک نے پالیسی ادارہ برائے پائیدارترقی (ایس ڈی پی آی) کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر اپنے ایک لیکچر میں کہا کہ تحریک پاکستان میں علامہ اقبالؒ اور قائداعظمؒ نے ایک جامع، ترقی پسند اور کثرت پسند ریاست کے لیے جدوجہد کی ،جہاں ہر شہری کو ذات، زبان اور مذہب سے بالائے طاق رکھ کر برابر حقوق میسر ہوں۔پروفیسر فتح نے کہا کہ تحریک پاکستان کے بانیوں اور اس وقت کے مذہبی رہنماؤں کے درمیان پاکستان کی تخلیق پر بنیادی فرق اور اختلافات موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے مشہور مذہبی علماء تحریک پاکستان کے خلاف تھے جبکہ قائداعظمؒ اور برصغیر کے مسلمانوں نے علامہ اقبالؒ کے خواب کو قبول کیا۔ ہم نے زمین کا ایک ٹکڑا حاصل کیا ہے، لیکن قائد اور اقبال کے خواب اور نقطہ نظر 71 برس کی آزادی کے بعد بھی پورا نہیں ہوسکا۔ سیاسی عدم استحکام کے دوران اب ایک سیاسی قیادت کی ضرورت ہے جو تحریک پاکستان کے صحیح راستے پر عمل کرے اور ملک کو خوشحالی کی طرف لے جا سکے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *