جامعہ اردو کے قائمقام وائس چانسلرعارف زبیر کی ڈگری بھی سرقہ شدہ نکلی

الرٹ نیوز : جامعہ اردو کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عارف زبیر کی ڈگری بھی سرقہ شدہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے .

جامعہ اردو کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عارف زبیر کی پی ایچ ڈی ڈگری کے تھیسز کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھی سرقہ شدہ ہے .پروفسیر محی الدین کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی ، اس کمیٹی نے 28 مئی 2015 کو چھان بین کے بعد رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ عارف زبیر نے اپنے پی ایچ ڈی کے تھیسز کا جو جرنل مڈل ایسٹ میں شائع کرایا تھا وہ غیر قانونی تھا کیوں کہ اس تحریر کا جو اصل مالک تھا اسے مطلع ہی نہیں کیا گیا تھا اور اس بات سے پی ایچ ڈی کے سپروائزر کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھا .

رپورٹ کے مطابق جب ڈاکٹر عارف زبیر سائنس کے ڈین بنے تک ان کے خلاف ایکشن لینا چاہتے تھے کیوں کہ یہ ایک قابل عزت پوسٹ ہے ، انہوں نے انوائرمنٹل سائنس ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے مس عابدہ بیگم اور محمد عمر خان کو استعمال کرتے ہوئے مڈل ایسٹ جنرل میں یہ آرٹیکل شائع کرایا تھا .

یہ آرٹیکل investigation and evaluation and ambient air quality in various parts of metropolitan city pakistan کے نام سے تھا ، عارف زبیر کے اس ڈرافٹ پیپر کو اصل میں محی الدین احمد کی جانب سے انہیں کمنٹ کے لئے دیا گیا تھا کیوں کہ اصل میں اس ڈرافٹ کے اصل محرر ڈاکٹر دلشاد احمد ،ڈاکٹر محی الدین احمد ،توقیر احمد رائو اور سجاد احمد نے کافی محنت کے بعد ڈیٹا جمع کیا اور اس کے بعد ریسرچ تیار کی تھی یوں اس جنرل کے اصل حق دار مذکورہ افراد تھے . یہ رپورٹ 2016 کو ڈاکٹر دلشاد احمد نے تیار کرلی تھی جس کو آج تک منظر عام پر نہیں لایا جاسکا ہے .

ایم کیو ایم کے ذریعے اس رپورٹ کو سامنے ہی نہیں آنے دیا گیا . جامعہ اردو میں نئے قائم مقام وائس چانسلر کی ڈگری کے سرقہ سامنے آنے پر افسران و ملازمین میں‌ شدید بے چینی پائی جارہی ہے .وائس چانسلر کے لئے بنائی جانے والی کمیٹی میں‌ بھی ایسے افراد کے نام شامل کئے گئے ہیں جن کی شہرت خود جامعہ میں اچھی نہیں‌ رہی ہے .

قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر عارف زبیر نے اسلام آباد کیمپس میں خالد خان کو انچارج کیمپس لگایا ہے جو خود ایڈہاک پر ملازمت کررہے ہیں ،حافظ اسحاق پر بدعنوانی ،جنسی ہراسانی سمیت دیگر الزامات رہے ہیں ان کو بھی نوازہ جارہا ہے . معلوم رہے کہ مذکورہ الزامات وقاص عزیز آفیشل میں کیا گیا ہے جو اس سے قبل بھی الزامات لگاتے رہے ہیں تاہم انہوں نے اس ویڈیو میں انہوں نے رپورٹ کی تصاویر بھی دکھائی ہیں .جس پر انکوائری ہونی چاہئے ہے .

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *