رواں برس کا تیسرا اور آخری جزوی سورج گرہن

کراچی: رواں برس کا تیسرا اور آخری جزوی سورج گرہن 11 اگست دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ دونوں جزوی سورج گرہن کی طرح تیسرا سورج گرہن بھی پاکستان میں نہیں دیکھا گیا۔

جزوی سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر 1 بجکر 2 منٹ پر ہوا 4 بجکر 31 منٹ پر اختتام پذیر ہوا۔

یہ سورج گرہن شمالی و مشرقی یورپ اور شمالی و مغربی ایشیاء کے ممالک میں دیکھا گیا، جن میں تسمانیہ، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، انٹارکٹیکا، بحر اوقیانوس اور بحرہند شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس کا پہلا جزوی سورج گرہن 16 فروری جبکہ دوسرا 13 جولائی کو دیکھا گیا تھا۔

سورج کو گرہن اُس وقت لگتا ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے اور اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *