جامعہ کراچی نے 14اگست کو شہر کو ہرا بھرا کرنے کے لئے شجر کاری مہم کا فیصلہ کرلیا

کراچی (الرٹ نیوز )شہر میں درختوں کی شدیدکمی کی وجہ سے جامعہ کراچی نے بھی 14اگست کی مناسبت سے شہر کو ہرا بھرا کرنے کے لئے شجر کاری مہم کا فیصلہ کرلیا ۔جامعہ کراچی کے شعبہ ارضیات کے زیر اہتمام پیر13 اگست 2018 ء کو صبح10:00 بجے شعبہ ہذا میں شجرکاری مہم کا افتتاح شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان پودالگاکرکریں گے ۔اس موقع پر شعبہ ارضیات کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر ارم بشیر ،اساتذہ وطلبہ بھی شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *