کراچی کینٹ اسٹیشن کی تاریخی بلڈنگ کا منظر

رپورٹ/تصویر : عمیر اقبال

کراچی کا تاریخی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا مرکزی ریلوے اسٹیشن ہے ۔ یہ ڈاکٹر داود پوتا روڈ ، صدر کے قریب میں واقع ہے ۔ اس اسٹیشن کی تعمیر کا آغاز 1896ء میں ہوا تھا . اس اسٹیشن کو 1898ء میں 80,000 روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا تھا .

ابتدا میں یہ فرئیر اسٹریٹ ریلوے اسٹیشن کہلاتا تھا ۔ حکومت سندھ نے کراچی چھاؤنی ریلوے اسٹیشن کی عمارت کو محفوظ ورثہ قرار دیا ہے ۔جس کی وجہ سے اس تاریخی عمارت کی اہمیت مزید بڑھ چکی ہے .

اس اسٹیشن میں تقریباً تمام سہولیات موجود ہیں ۔ یہاں گاڑیاں کھڑی کرنے کے لیے ایک بڑی کار پارگنگ موجود ہے۔ ٹرینوں میں جگہ محفوظ کرنے کے لیے ایڈوانس اور کرنٹ ریزرویشن کے دفاتر بھی موجود ہیں۔ تمام پلیٹ فارموں میں کھانے پینے کے اسٹول ہیں۔ پلیٹ فارم ایک پر کتابوں کا اسٹول پیزا ہٹ اور رحمت شریں طعام خانوں کی شاخیں واقع ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں