جامعہ کراچی میں بی اےاوربی کام سال اول پرائیوٹ کےامتحانی فارم جمع کرانےتاریخ کااعلان

کراچی (الرٹ نیور )جامعہ کراچی میں بی اے اور بی کام سال اول پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے،جس کے مطابق بی اے سال اول کے امتحانی فارم 3900/= روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول کے امتحانی فارم 5000/= روپے فیس کے ساتھ13 ستمبر 2018 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *