بیوی کے ساتھ مل کر وارداتیں کرنے والا شوہر رنگے ہاتھوں گرفتار

الرٹ نیوز : کراچی کے مختلف علاقوں میں خواتین کی جانب سے ڈکیتیوں کا نیا روپ سامنے آیا ہے .نارتھ کراچی انڈہ موڑ پر برقعہ پوش خاتون کی ساتھی ملزم کے ساتھ وارداتوں کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوئی تھیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے .

برقعہ پوش خاتون کی واردات کی سی سی ٹی وی کے مطابق برقعہ پوش خاتون نے ساتھی ملزم سمیت موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے ایک خاتون کو بچوں سمیت گزرتے پایا جس کے بعد یو ٹرن لینے کے بعد گلی سے گزرتی خاتون کے پاس آ کر موٹر سائیکل روکی اور برقعہ پوش ڈکیت خاتون نے پستول دیکھا کر قیمتی سامان طلب کیا .

بچوں کے ساتھ گلی سے گزرنے والی خاتون نے سونے کی انگوٹھیاں اتار کر ملزم اور ملزمہ کو دے دیں ،ملزم نے گلے کی سونے کی چین دینے کا مطالبہ کیا ، بچوں کے ساتھ موجود خاتون کے انکار پر ملزم نے خاتون ڈکیت سے پستول لے خاتون کو ڈرایا .

ملزم نے بچوں کے ساتھ موجود خاتون کے گلے پر ہاتھ چین دیکھنے کی کوشش کی ، بچوں کے ساتھ موجود خاتون کے گلے میں چین نہ پاکر ملزمان فرار ہو گئے . جس کے بعد پولیس نے مذکورہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا .

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *