چودہ اگست کے بارے میں‌ مولانا فضل الرحمان کا بیان قابل مذمت ہے، امان اللہ خان پراچہ

کراچی: (الرٹ نیوز) پاکستان مسلم الائسن کے سربراہ امان اللہ خان پراچہ نے کہا ہے کہ چودہ اگست کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان اور ان کے حواریوں کا بیان قابل مذمت ہے، یہی لوگ قیامِ پاکستان کے مخالف تھے۔

اما ن اللہ خان پراچہ نے کہاکہ ہم کہتے ہیں کہ مولانا کے آباو اجداد، اے این پی اور محمود اچکزی کے تانے بانے ہندوستان سے ملتے ہیں۔ پاکستان بنانے کی مخالفت کی تھی اور اب کہتے ہیں آزادی نہیں بلکہ یوم سیاہ منائیں گے۔ ان مسترد شدہ نام نہاد سیاست دانوں نے 71 سال اس ملک پر حکمرانی کی۔ اگر عوام کو کچھ دیتے تو عوام بھی غیرت مند ہیں وہ ان کو مسترد نہ کرتے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم الائنس کے چیئرمین نے آج مرکزی سیکٹریٹ میں پی ایم اے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن ہماری جماعت نے بھی لڑا مگرہم ہار گے۔ نہ فوج کو برا کہا نہ الیکشن کمیشن کو گالی دی بلکہ ہار قبول کی۔ پاکستان کے عوام نے عمران خان پر اعتماد کیا ہے تو سب سیاسی جماعتوں کو دل سے شکست تسلیم کر کے عمران خان کو ملک چلانے کا موقع دینا چاہے۔ عوام کے مینڈیٹ کی پاسداری کرنا چاہے۔ 22کڑوڑ عوام اس ملک کے مالک ہیں .ہم چند مسترد لوگوں کو ملک کے حالات خراب نہیں کرنے دیں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *