کراچی میں کرونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا

قومی الرٹ:پاکستان میں کرونا وائرس پنجے گاڑھنے لگا۔ کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

محکمہ صحت سندھ نے 52 سالہ شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق کر دی۔ باتھ آئی لینڈ کے رہائشی شخص نے اسلام آباد سے کراچی سفر کیاتھا۔ متاثرہ شخص کی بیرون ملک سفر کی ہسٹری دیکھی جا رہی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ شخص کے اہل خانہ کے بھی ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس کے 54 ٹیسٹ کئے گئے جو نیگیٹو آئے۔ اب تک 251 میں سے 15 کیسز میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 13 مریض زیرعلاج ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *