پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان کیلئے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا پیغام

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کی اپیل کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد کئی ممالک کے سفیروں نے ملاقات کی ہے۔

گزشتہ روز بھارتی ہائی کمشنر نے بھی عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھارتی قیادت کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔

بھارتی اداکار رشی کپور کے بعد اب کنگنا رناوت نے بھی عمران خان کی تقریر کو مثبت قرار دیا ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت کا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے امید کرسکتے ہیں کہ مزید خون نہ بہے کیوں کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ فوجی جوان زندگیوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر بہترین تھی اور میری خواہش ہے کہ سب اچھا ہو جب کہ میری اپیل ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر بنائیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *