انٹر پول نے ندیم نصرت کی گرفتاری کےلیے ریڈ وارنٹ جاری کردیے

اسلام آباد : انٹر پول نےمتحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنما ندیم نصرت کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئےریڈ وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔

واضح رہے ندیم نصرت کراچی پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہے،ملزم کے ریڈوارنٹ محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر جاری کروائے گئے ہیں۔

ملزم کو عدالتوں نے اشتہاری قرار دے کر اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، ملزم کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے محکمہ داخلہ سندھ نے ریڈ وارنٹ کا کیس وزارت داخلہ کو بھجوایا تھا۔

وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد ایف آئی اے نے ملزم ندیم نصرت کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلئے انٹرپول کو درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق انٹرپول نے پاکستان کی درخواست پر ندیم نصرت کے ریڈوارنٹ جاری کر دیئے ہیں، ملزم کافی عرصہ سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہے لیکن تاحال انٹرپول نے اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی، ملزم کی گرفتاری کے بعد اسے پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *