خلائی سلاد کے پتے ذائقے میں کیسے ہیں؟

دلچسپ الرٹ:خلا میں اگائے گئے سلاد کے پتوں پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اپنے ذائقے اور غذائیت کے اعتبار سے وہ زمین پر اگائے جانیوالے سلاد کے پتوں جیسے ہیں بلکہ بعض معاملات میں وہ زمینی سلاد پتوں سے بھی بہتر ہیں۔

سلاد کے یہ پتے 2014 سے 2016 کے درمیان عالمی خلائی سٹیشن پر موجود خصوصی نظام ’’ویجی ٹیبل پروڈکشن سسٹم‘‘ میں بے وزنی کی حالت میں اگائے گئے تھے ۔

اس نظام میں ایل ای ڈی کی روشنیوں اور آبپاشی کے خودکار نظام سے استفادہ کیا جاتا ہے ، جنہیں انسانی مداخلت یا دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *