جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینمعروف صنعت کار ایس ایم منیر دنیا فانی سے کوچ کر گئے

معروف صنعت کار ایس ایم منیر دنیا فانی سے کوچ کر گئے

کراچی : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے سابق رہنما اور یونائیٹڈ بزنس گروپ پاکستان کے کنوینر اور کاشف اقبال تھیلیسیمیا کے پیٹرن ان چیف ایس ایم منیر دل کا دورہ پڑنے سے دنیا فانی سے کوچ کر گئے ۔

ایس ایم منیر کورنگی ایسوسی آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے پیٹرن ان چیف بھی تھے اور انہیں ان کی خدمات کی بنیاد پر ستارہ امتیاز بھی دیا گیا تھا ۔

اللّٰہ پاک انکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطاء فرمائے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے لئیے انکی حدمات صدیوں یاد رکھی جائیں گی ۔

پیر کے ہی روز کاٹی میں اپنے آخری خطاب میں ایس ایم منیر نے ملک میں جاری معاشی بحران پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ایس ایم منیر کے انتقال کی خبر ملک بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور بزنس کمیونٹی نے ایس ایم منیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے تاجر آج یتیم ہوگئے۔

یوبی جی کے رہنمائوں افتخار علی ملک، ظفربختاوری، زبیر طفیل، خالد تواب، مرزااختیار بیگ، حنیف گوہر ، دانش خان، فرحان الرحمان و دیگر نے اپنے تعزیتی پیغامات میں ایس ایم منیر کی اچانک وفات کو بزنس کمیونٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

کاٹی کے صدر فراز الرحمان نے کہا کہ ایس ایم منیر کی ملک کیلئے خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر ہمارے دل میں تھے اور ہمیشہ رہیں گے، ہم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بزنس کمیونٹی کی خدمت کو جاری رکھیں گے۔

ٹڈاپ کے سربراہ زبیر موتی والا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، کراچی سمیت ملک بھر کی تمام تجارتی تنظیموں نے بھی ایس ایم منیر کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اختر شیخ
اختر شیخhttp://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں