کراچی : صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا جامعہ اردو گلشن کیمپس میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر اظہار مذمت
صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر صالحہ رحمٰن نے جامعہ اردو میں بعض عناصر کی جانب سے ایک استاد کو زدو کوب کئے جانے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
صدر انجمن نے اپنے ایک بیان میں اس واقعہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ساتھ ساتھ اس موقع پر جامعہ اردو کے اساتذہ کے ساتھ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔