تنگوانی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھانی نے کندھ کوٹ گھوٹکی پل کے کام کا جائزہ لینے کے لیے نجی کمپنی کے دفتر اور سائٹ کا دورہ کیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے نجی کمپنی حکام سے کندھ کوٹ گھوٹکی پل کے کام کے بارے میں بریفنگ بھی لی ڈپٹی کمشنر نے نجی کمپنی افسرن کو ہدایت کی کہ زرعی زمینوں میں قدرتی پانی کے راستو کے درمیان پائپ ڈالیں جائے تاکہ آباد زمینوں کو مستقبل میں کاشت کا کوئی مسئلہ نہ پیش آئے ۔
مکین بروقت آباد ہو سکیں مزید جاری کام میں رکاوٹ ڈالنے والے گروہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔