تنگوانی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) پوليس آپريشن تین مغوی بازیاب ، گزشتہ روز تھانہ بخشا پور کے حدود سے ڈاکوں نے حملہ کر کے تین افراد کو اغوا کر لیا تھا ۔
ڈاکوؤں مغویوں کو کچے کے طرف لے کر فرار ہوگئے ، پولیس نے مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کر دیا ، آپريشن کے دوران ڈاکوؤں کا گھیراؤ تنگ کر دیا تو ڈاکوؤں تینوں مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔
مزید پڑھیں : محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کا کوئی پرسانِ حال نہیں، صورتحال اندھیر نگری چوپٹ راج کے مصداق ہے : سپلا
ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ بازیاب ہونے والے لال بخش – خلیل – اور انور اوگاہی کو کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، پولیس کي تینوں مغویوں کی بازیابی کے بعد علاقے میں خوشی کی لہر دوسری جانب ابھی بھی 13 سے زائد افراد ڈاکوؤں کے چنگل میں قید ہیں ۔