کراچی : پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کے 24 ویں بورڈ اف ڈائریکٹرز کا اجلاس پیر کو زیر صدارت وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اغا حسن بلوچ کے PSQCA کمپلیکس میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں انتہائی اہم فیصلے کیے گئے ہیں جن میں پچھلے دور حکومت میں PSQCA کے 35 برطرف ملازمین کو اجلاس میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، دوسری طرف PSQCA کے موجودہ ملازمین کو اضافی سہولیات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق ٹائم سکیل ، ہائوس ہائرنگ دینے کے ہدایات بھی جاری کی گئی جو پی ایس کیو سی اے کے ملک بھر کے ملازمین کا دیرینہ مطالبات تھا جو پورا ہوا ۔
اس فیصلےسے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ، بلوچستان میں نئی ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ھے اور اس سے بلوچستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ھونگے ، خاص طور پر بلوچستان کے بارڈر ایریاز خضدار ، چمن ، تافتان ، حب اور تربت میں نئے لائزن دفاتر قائم ھونگے ، جس سے بلوچستان کے عوام کو فائدہ ھوگا ۔
مزید پڑھیں : ٹھٹھہ : یونین کونسل جنگشاہی میں ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد
ملک کے پسماندہ صوبے بلوچستان کے لیے بھی انتھائی اھم فیصلے کئے گئے ، جس میں ملکی سرحدوں کی چیک پوسٹوں پر PSQCA کے دفاتر قائم کئے جائینگے ، جس سے بھی اشیاء کے معیار کے ساتھ صارفین کو فائدہ اور ادارے کی آمدنی میں اضافہ ھوگا اور غیر قانونی اسمگلنگ اور غیر معیاری اشیاء کی ملک میں روک تھام میں مدد ملے گی اور روزگار کے نئے ذرائع قائم ھونگے۔
دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھی نئی ڈایریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ھے اور جنوبی پنجاب میں بھی الگ ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی منظوری دی گئی ھے جس سے وہاں کی صنعت کو فروغ ملے گا صوبہ خیبر پختونخواہ اور سائوتھ پنجاب میں ڈئریکٹوریٹ کا قیام ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو کے موجودہ وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کی ذاتی کوششوں سے منظور ھوا ھے ۔
مزید پڑھیں : وفاق المدارس : ڈویژنل سطح پر ساڑھے 3 ہزار میں سے 301 طلباء حفظ قرآن مع التجوید کے فائنل مسابقوں کیلئے منتخب
ضروری اشیا کے معیار کو بھتر بنانے کے لئے وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے أج کے جلاس میں پی ایس کیو سی اے کی ٹیم کو ھدایات جاری کی ھین تاکہ عام شھریوں کو اچھی اور معیاری اشیاء دستیاب ھوں اجلاس میں ملک کے تیسرے بڑے صنعتی شھر فیصل آباد اور اسپورٹس سٹی سیالکوٹ میں نئے دفاتر کھولنے کی بھی منظوری دی گئی جس سے وھاں کی پیداواری اشیاء کے معیار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ صارفین کو بھی فائدہ ھوگا ۔
دوسری طرف صارفین اور مختلف صارف تنظیمون نے بھی وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ھوئے کہا ہے کے اس سے صارفین کو اعلی معیار کی اشیاء دستیاب ھونگی۔
اس موقع پر أغا حسن جان نے کہا کے ملک میں معیاری اشیاء کے فراھمی کو یقینی بنائے جانے پر کوئی سمجھوتہ نھیں ھوگا اور ملازمین کو دل لگا کر کام کرنے کی بھی ھدایت جاری کی ۔