جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینجامعہ اردو گلشن کیمپس میں طلبہ کا استاد پر تشدد ‛ متعدد...

جامعہ اردو گلشن کیمپس میں طلبہ کا استاد پر تشدد ‛ متعدد طلبہ گرفتار ‛ انجمن اساتذہ کا احتجاجاً تدریسی عمل کا بائیکاٹ

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں طلبہ تنظیم کے کارکنان نے استاد پر ہاتھ اٹھا دیا ۔ مائیکرو بیالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر سکندر شیروانی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس میں پیر کو ایک بار پھر ایک طلبہ تنظیم نے ایک استاد پر تشدد کیا ۔ اس سے قبل مذکورہ طلبہ تنظیم ISO اور PSF کے مابین تصادم کی وجہ سے تین روز آفیشلی اور ایک روز غیر اعلانیہ یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں معطل رہی ہیں ۔ طلبہ تنظیموں کی جانب سے جامعہ میں سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا گیا تھا ۔ جن پر جامعہ نے مقدمہ بھی درج کرایا تھا ۔

جس کے بعد پیر کو ISO کے کارکنان نے مائیکرو بیالوجی میں ایک طالب علم کی شارٹ اٹینڈس پر ہنگامہ آرائی کی اور یونیورسٹی کی گرل بھی توڑ دی اور اس کے بعد مائیکرو بیالوجی کے اسسسٹنٹ پروفیسر سکندر شیروانی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس کے بعد پولیس نے مداخلت کر کے یونیورسٹی سے مجموعی پر 30 سے 35 کے لگ بھگ طلبہ کو حراست میں لیکر تھانہ عزیز بھٹی میں منتقل کر دیا ہے ۔

اس حوالے سے گلشن کیمپس کے کیمپس آفیسر علی مہدی سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں اجلاس میں ہوں اور طلبہ کو حراست میں لیئے جانے کی اطلاعات ہیں جن پر تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔

طلبہ ایکشن کمیٹی جامعہ اردو پولیس کی جانب سے جامعہ اُردو کے طالب علموں کو گرفتار کرنے کا عمل انتہائ شرمناک ہیں۔ طلبہ ایکشن کمیٹی اس ظالمانہ عمل اورپولیس کی جانب سے کی گئی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان طلبہ کی جلد از جلد رہائی کی مطالبہ کرتے ہیں۔

اس حوالے سے ISO کے ذمہ دار عمران نے بتایا کہ مائیکرو بیالوجی کی ایک طالبہ اور ان کے شوہر کے ساتھ نازیبا گفتگو کی جس پر طلبہ ایکشن کمیٹی نے استاد سے بات چیت کی اس دوران پولیس طلب کر لی گئی ۔

اس حوالے سے طلبہ ایکشن کمیٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ” ایک مرد اُستاد کی طالبہ کے ساتھ بدتمیزی کرنا اور نازیبا الفاظ بولنا، اور پولیس کا لیڈی پولیس کی غیر موجودگی میں حاملہ طالبہ کو گرفتار کرنا ‛ قانون اور روایات و اقدار کے منافی ہے۔ اور اس معاملے کی گہرائی سے چھان بین کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔”

ادھر اس واقعہ کے بعد انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس کے نائب صدر سید اخلاق حسین اور جنرل سیکرٹری کاشف رفعت نے قائم مقام شیخ الجامعہ کو خط جمع کرایا ہے جس میں لکھا ہے کہ جب تک اساتذہ و عمال کی سیکورٹی کا مناسب انتظام نہیں کیا جاتا انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس مکمل تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے ۔ خط میں انجمن نے مذید لکھا ہے کہ پیر کو دوپہر 12 بجے کے قریب شعبہ خردحیاتیات کے استاد سکندر خان شیروانی کے ساتھ طلبہ نے بدتمیزی کی اور زدوکوب کیا ۔ جس کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttp://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں