جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانبلوچستانشیخا فاطمہ گرلز کیڈٹ کالج تربت کی ملازمت میں مقامی افراد نظر...

شیخا فاطمہ گرلز کیڈٹ کالج تربت کی ملازمت میں مقامی افراد نظر انداز

کوئٹہ : اہلیان کیچ نے وزیر اعلی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخا فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت بلوچستان حکومت کے ماتحت ہے ۔ گزشتہ برس اس کالج میں 84 اسامیاں مشتہر کی گئی تھیں ۔ جو بلوچستان ڈومیسائل اور کیچ تربت کے مکینوں کیلئے تھیں ۔

جس میں بلوچستان کی دوسرے شہروں کے علاوہ سندھ اور پنجاب کے 16 افراد کو بھرتی کیا گیا ہے ۔

دیگر صوبوں سے بھرتی ہونے والوں میں وائس پرنسپل بلال احمد گریڈ 18 پر پنجاب کے ڈومیسائل پر ‛ ایڈمن افسر 47 سالہ ندیم قریشی گریڈ 17 کو کراچی ڈومیسائل پر ‛ میس افسران جن میں لاہور ڈومیسائل پر 45 سالہ عبدالروف 8th پاس کو گریڈ 16 پر ‛ کوکنگ کلب انچارج 43 سالہ سمایا ندیم قریشی کو 11 گریڈ پر کراچی سے ‛ مارشل آرٹس عائشہ کو گریڈ 8 پر کراچی ڈومیسائل پر ‛ لیب اسسٹنٹ غلام شبیر گریڈ 8 پر ڈیرہ غازی خان ڈومیسائل پر ‛ ٹیلیفون آپریڑر تنزیلا مسرت گریڈ 5 ڈیرہ غازی خان ڈومیسائل پر بھرتی کیئے گئے ۔

مذید پڑھیں : حق دو تحریک بلوچستان نے کیچ باڈر مافیا کیخلاف ریلی کی حمایت کر دی

اس کے علاوہ مس ویٹر آصف 2 گریڈ پنجاب لاہور سے ‛ سینٹری ورکر آصف ستار گریڈ 1 پنجاب لاہور سے ‛ سینڑری ورکر عمران ستار گریڈ 1پنجاپ لاہور سے ‛ سینڑری ورکر شہزاد ستار گریڈ 1 پنجاپ لاہور ‛ سینٹری ورکر ندیم احمد گریڈ 1 پنجاپ لاھور سے ‛ سینٹری ورکر سجاد مسحی گریڈ 1 پنجاب لاھور سے ‛ سینٹری ورکر فیمل آمنہ آصف ستار گریڈ1 پنجاپ لاھور سے
15 سینٹری ورکر فیمل سمینہ عمران ستار گریڈ 1 پنجاب لاہور سے ‛سینٹری ورکر فیمل ثانیہ شہزاد گریڈ 1 پنجاب لاہور سے تین بھائی ساتھ بھرتی ہوئے ہیں اور تینوں بھائیوں کی بیویاں بھی ساتھ میں ملازمت کر رہی ہیں ۔

اہلیان کیچ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم وزیر اعلی بلوچستان ‛ اسٹیئرنگ کمبٹی ‛ ڈی سی کیچ انتظامیہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں ان پوسٹوں کے خلاف ایکشن لیں اگر ایکشن نہ لیا تو ہم کورٹ سے رجوع کریں گے ۔

عزت اللّٰہ خان
عزت اللّٰہ خانhttp://alert.com.pk
عزت اللّٰہ خان سینئر رپورٹر ہیں، پشاور پریس کلب کے ممبر ہیں، بعض موضوعات پر ان کی تحقیقاتی رپورٹس صف اول کے اخبارات میں تہلکہ مچا چکی ہیں۔ سرکاری اداروں میں کرپشن پر ان کی گہری نظر ہوتی ہے، معروف ویب سائٹس پر ان کے معاشرتی پہلوؤں پر بلاگز بھی شائع ہوتے رہے ہیں، آج کل الرٹ نیوز کے لیے لکھتے ہیں۔
متعلقہ خبریں