جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترین70 سال سے قائم قدیم ترین آبادی کو محض ایک سڑک کی...

70 سال سے قائم قدیم ترین آبادی کو محض ایک سڑک کی خاطر مسمار کردینا ظلم کی انتہا ہے، قاری محمد عثمان

مجاھد کالونی ایکشن کمیٹی کے وفد نے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان صاحب کی قیادت میں ملاقات کی اور مجاہد کالونی میں جاری انسانیت سوز، ظالمانہ آپریشن سے آگاہ کیا۔

قاری محمد عثمان نے سید ناصر حسین شاہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 1952 سے قائم قدیم ترین آبادی کو محض ایک غیر ضروری سڑک کی خاطر جس کی نہ تو ضرورت ہے اور نہ اہمیت ہے یوں مسمار کردینا ظلم کی انتہا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسے دلخراش واقعات اور مظالم کی مثال نہیں ملتی۔

مزید پڑھیں:حق دو تحریک بلوچستان نے کیچ باڈر مافیا کیخلاف ریلی کی حمایت کر دی

وفد نے مطالبہ کیا کہ مجاھد کالونی کے معاملے پر تمام سٹیک ہولڈرز اور حکومتی نمائندوں پر مشتمل با اختیار کمیٹی بنائی جائے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے بلاجواز بدترین مظالم، خواتین کی سرعام بے حرمتی اور دلسوز تشدد کا فوری نوٹس لیکر تادیبی کارروائی عمل لائی جائے۔

قاری محمد عثمان نے کہاکہ مجاہد کالونی میں جاری غیر ضروری اور اذیت ناک آپریشن کو فوری طور پر بند کیا جائے، جو گھر مسمار ہوئے ہیں انکے ازالے اور متبادل کا فوری اعلان کیا جائے۔

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے وفد کے مطالبات غور سے سننے کے بعد معاملات کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک اتنی ضروری نہیں تھی کہ جس کیلئے ہزاروں گھروں کو مسمار کیا جاتا۔

مزید پڑھیں:خطہ پوٹھوہار کے لیے نوید ںہار

میری پوری کوشش ہوگی کہ اس معاملے میں عوام کو انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے۔ عوام کے دکھ بانٹے جائیں۔ عوام کو دکھ اور اذیت دینا ہمارے لہو پر سے گزر کر ہی ممکن ہو سکے گا۔

ہماری اولین ترجیح گھر بنانا ہے اجاڑنا نہیں۔ عوام کو بے گھر کرنا میری ترجیحات میں نہیں۔

وفد میں اسلم خٹک ایڈوکیٹ، مولانا طالوت صدیقی، نزاکت علی راجپوت، روزی غنی کابلگرامی، ناصر حسین راجپوت، پرویز باجوڑی، عاجز خان بابا، سنگین خان اور دیگر اراکین شامل تھے۔

متعلقہ خبریں