کراچی : اس وقت پاکستان میں 60 سے زیادہ ادارے اور یونیورسٹیز نیوٹریشن اور فوڈ سائنسز سے متعلق تعلیم مہیا کر رہے ہیں جس میں (NAEAC) جو 2008 میں اپنے قیام سے لے کر آج تک نصف سے زیادہ پروگرام کو اجازت دے چکی ہے اور مزید اداروں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل (NAEAC) کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ نے اقراء یونیورسٹی نارتھ کیمپس میں منعقدہ آگاہی سیمینار میں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کونسل دوسرے اداروں سے اس لحاظ سے منفرد ہے جس کا کام اداروں پر تنقید کرنا ہی نہیں بلکہ تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر کرنے میں تعاون کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا بھی شامل ہے اور ان معیارات کا بھی ذکر کرتا ہوں جس کی بنیاد پر ان اداروں کو پروگرام شروع کرنے کی اجازت دی جاتی ہے اور ان کی درجہ بندی بھی کی جاتی ہے جبکہ معیار پر پورا نہ اترنے والے اداروں کو مستقل بند بھی کر دیا جاتا ہے۔
اقراء یونیورسٹی با الخصوص (NAEAC) کے نیوٹریشن کے پروگرام کے لیے تعلیمی و تدریسی سہولیات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر سید علی رضا نے کہا کہ میں نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل (NAEAC) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ اور ان کے ساتھ آئے ہوئے کونسل کے ممبران کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ کونسل کے بنائے گئے طریقہ کار بہت عمدہ ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ تعلیمی اداروں کی تدریس کے معیارات کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اقراء یونیورسٹی اپنی اچھی کارکردگی اور بہترین تعلیمی سرگرمیوں کی وجہ سے دنیا بھر کی تمام یونیورسٹیوں میں عالمی معیار کے درجے پر ہے اور تحقیق کی درجہ بندی میں بھی عالمی سطح پر ہے اور اقراء یونیورسٹی نارتھ کیمپس ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس پروگرام میں ہمارے پاس 7 قسم کی لیبارٹریز ، ڈیجیٹل لائبریری کے ساتھ ساتھ نیوٹریشنز کا کتب خانہ، تعلیم یافتہ پروفیسرز اور دیگر اساتذہ بھی موجود ہیں جن کے ذریعے دی جانے والی تعلیم سے معاشرے میں موجود صحت کے مسائل کو حل کرنے میں فائدہ مند ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کونسل کے ممبران کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ ہم ان کی رہنمائی سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے اور مقرر کردہ معیارات کو مزید تندہی کے ساتھ نافذ کریں گے ۔
اظہار خیال کرنے والوں میںپروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک بھی شامل تھے ۔ تقریب کے اختتام پر اقراء یونیورسٹی کے اکیڈمکس ڈاریکٹر ڈاکٹر سید علی رضا نے (NAEAC) کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق رجوانہ کو شیلڈ پیش کی اور ایچ او ڈی ڈاکٹر طوبہ محفوظ نے شرکاء سے اظہار تشکر کیا۔