جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینخاتون پیرا میڈک روڈ حادثے میں زخمی بیٹی کو نہ پہچان پائی

خاتون پیرا میڈک روڈ حادثے میں زخمی بیٹی کو نہ پہچان پائی

اوٹاوا: ( انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کینیڈا کے شہر کیلگری میں روڈ حادثے کے مقام پر سب سے پہلے مدد کو پہنچنے والی خاتون پیرا میڈک نے آدھے گھنٹے کی سخت محنت کے بعد بری طرح زخمی ہونے والی نوجوان لڑکی کو گاڑی سے باہر نکال لیا۔

میڈیا کے مطابق جیمی ایرکسن ہائی وے پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں زیادہ زخموں کے باعث اپنی بیٹی کو نہ پہچان سکی تاہم 17سالہ لڑکی کو جہاز کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیے جانے تک وہ وہیں موجود رہی۔

مذید پڑھیں : محمکہ تعلیم کالجز میں 1500 بھرتیاں آن لائن پورٹل کے ذریعے کرنے کی تیاری مکمل

رپورٹس کے مطابق اپنی شفٹ ختم کرنے کے بعد جب جیمی ایرکسن گھر پہنچی تو پولیس نے انہیں بتایا کہ حادثے میں زخمی اور بعداذاں مرنے والی لڑکی ان کی بیٹی تھی،جیمی ایرکسن نے اپنے رشتے داروں اور دوستوں کو بتایا کہ جس شدید زخمی لڑکی کی میں نے کچھ دیر پہلے مدد کی وہ میرا اپنا خون تھا اور میری اکلوتی بچی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ میں اس واقعے پر حیران اور ٹوٹ چکی ہوں، ایسا لگ رہا کہ میں نے اپنا کوئی حصہ کھو دیا۔گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جیمی ایرکسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی مونٹانا بہت خوبصورت اور بہادر تھی،وہ آخری دم تک لڑی، رپورٹس کے مطابق 15نومبر کو کیلگری کے ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی اور ٹرک میں تصادم ہوا تھا۔

اکرام الدین
اکرام الدینhttp://www.alert.com.pk
اکرام الدین نے صحافت کا آغاز 2010 سے کیا ہے۔ اکرام الدین اس وقت الرٹ نیوز سے بھی منسلک ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان، بھارت، دبئی، امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی، اور جرمنی کے مختلف اخبارات کے ساتھ مختلف عہدوں پر فائز ہیں اور بین الاقوامی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے بانی و صدر بھی ہیں۔
متعلقہ خبریں