ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینبھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی جانے سے روک دیا گیا

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی جانے سے روک دیا گیا

ممبئی ( انٹرنیشنل ڈسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی جانے سے روک  دیا گیا ، جس پر انہوں نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ انہیں دبئی جانے سے روک دیا گیا ہے لیکن اس کی وجہ ان کے کپڑے یا کچھ اور نہیں بلکہ بھارتی قونصلیٹ کی نئی گائیڈ لائنز ہیں۔اداکارہ نے نئی گائیڈلائنز پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا آفیشل نام صرف عرفی ہے اور میرا کوئی سر نیم نہیں۔

عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنے پاسپورٹ کی تصویر بھی شیئر کی۔ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ پاسپورٹ پر عرفی کے نام کی اسپیلنگ بھی مختلف لکھی گئی ہے۔ اداکارہ کو دبئی جانے سے کیوں روکا گیا؟

مذید پڑھیں :‌ مسجد نبویؐ کے صحن میں بچی کی پیدائش

دبئی میں بھارتی قونصلیٹ نے دبئی آنیوالے بھارتی شہریوں کے لیے نئی گائیڈلائنز جاری کی ہیں جس کے مطابق وزٹ یا سیاحتی ویزے پر دبئی جانے کے خواہش مند بھارتیوں کے پاسپورٹ پر سرنیم ہونا ضروری ہے۔دبئی میں بھارتی قونصلیٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے گائیڈلائنز کا ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے ، جس کے مطابق پاسپورٹ پر سنگل نام کے ساتھ دبئی آنے کے خواہش مند بھارتی شہریوں کی دستاویزات یو اے ای امیگریشن کی جانب سے قبول نہیں کی جائیں گی جب کہ پاسپورٹ پر سر نیم رکھنے والے شہریوں کو دبئی آنے کی اجازت ہوگی۔

بھارتی قونصلیٹ کے اعلان کے بعد بھارتی ائیر لائنز نے بھی فوری وزٹ اورسیاحتی ویزے پر دبئی جانے والے بھارتی شہریوں کے لیے ہدایات جاری کر دیں.میڈیا کے مطابق بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا ایکسپریس نے اعلان کیا کہ دبئی جانے والے بھارتی شہریوں کے لیے ضروری ہےکہ ان کے پاسپورٹ پر ابتدائی نام کے ساتھ سر نیم بھی ہو ۔

اکرام الدین
اکرام الدینhttps://www.alert.com.pk
اکرام الدین نے صحافت کا آغاز 2010 سے کیا ہے۔ اکرام الدین اس وقت الرٹ نیوز سے بھی منسلک ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان، بھارت، دبئی، امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی، اور جرمنی کے مختلف اخبارات کے ساتھ مختلف عہدوں پر فائز ہیں اور بین الاقوامی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے بانی و صدر بھی ہیں۔
متعلقہ خبریں