ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینمحکمہ کالج ایجوکیشن کے اجلاس میں بھرتیوں ، ترقیوں اور انٹرنل آڈٹ...

محکمہ کالج ایجوکیشن کے اجلاس میں بھرتیوں ، ترقیوں اور انٹرنل آڈٹ سمیت اہم فیصلے

کراچی: سیکریٹری کالج ایجوکیشن عبدالعلیم لاشاری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کالجز ڈاکٹر محمد علی مانجھی، ایڈیشنل سیکرٹری غلام مرتضیٰ شیخ، نسیم الدین میرانی اور دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں کالجوں میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جنوری 2023 میں کالج اسٹوڈنٹس ویک اور فروری میں 5 سندھ کالج گیمز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

1700 نئے لیکچررز کی آسامیوں کے لیے سندھ پبلک سروس کمیشن کو ریکوزیشن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، 540 اسسٹنٹ پروفیسرز ، 270 ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور 26 پروفیسرز کی بھرتی کے لیے کمیشن کو یاد دہانی خط لکھنے کی تجویز بھی سامنے آئی ۔

مذید پڑھیں : 10 سالہ فلسطینی بچہ : 30 دن میں حفظِ قرآن مکمل

ڈی جی کالج ایجوکیشن کو رہنمائی جاری کرنے کے لیے کالج اساتذہ کے کام کے بوجھ اور ٹائم ٹیبل پر نظرثانی کی گئی ، ڈیجیٹل لائبریریوں میں انگریزی زبان کی لیبز بھی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

سیکرٹری کالج ایجوکیشن عبدالعلیم لاشاری نے کہا کہ کالجز کو ماہانہ تعلیمی پلان پر عمل درآمد پر مجبور کیا جائے ، اجلاس میں کالجز کا انٹرنل آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

کالج اساتذہ کی بھرتی کی فہرستوں کی فوری منظوری دی جائے گی اور 20% براہ راست بھرتی کی جائے گی۔ سیکرٹری کالجز کو ڈیڈ کوٹہ کیسز فوری نمٹانے کا حکم دیا گیا ، کالجوں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ اور بجٹ انرولمنٹ کے مطابق رکھا جائے گا۔ اجلاس میں ڈی پی اے اور لائبریرین کو چار درجے دینے پر غور کیا گیا، ڈی جی کالجز سے مزید تجاویز طلب کی گئیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں