ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینانٹر بورڈ کا پری میڈیکل گروپ سال دوم کے نتائج جاری کرنے...

انٹر بورڈ کا پری میڈیکل گروپ سال دوم کے نتائج جاری کرنے کا اعلان

کراچی :‌ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان بروز ہفتہ 26 نومبر 2022ء کو دوپہر گیارہ بجے کیا جا رہا ہے۔

نتائج اعلان کے فوری بعد بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کردیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ طلباء اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ (Android App) کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

مذید پڑھیں : وفاقی اردو یونیورسٹی میں جزو وقتی ملازم کو بقایہ جات کے ساتھ توسیع دینے کا انکشاف

اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کر کے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

انٹر بورڈ کراچی انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے تمام گروپس کے نتائج کے اعلان کے بعد پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلبہ کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں پوزیشن ہولڈر ز طلبہ کے والدین اور متعلقہ تعلیمی اداروں کے پرنسپلز کے ساتھ میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

اختر شیخ
اختر شیخhttps://alert.com.pk
اختر شیخ (چیف رپورٹر کراچی) جن کی صحافتی جدوجہد 3 دہائیوں پر مشتمل ہے، آپ الرٹ نیوز سے منسلک ہونے سے قبل آغاز نیوز ٹائم، روزنامہ مشرق، روزنامہ بشارت اور نیوز ایجنسی این این آئی کے ساتھ مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ اختر شیخ کراچی پریس کلب کے ممبر ہیں اور کے یو جے (برنا) کی بی ڈی ایم کے ممبر بھی ہی۔
متعلقہ خبریں