کراچی : محکمہ تعلیم سندھ کے ملازمین کا میڈیا اداروں میں کام کرنے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
سیکریٹری تعلیم سندھ کی ہدایت پر تمام ضلعی افسران کو لیٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔ ضلعی افسران 7 دن کے اندر ایسے ملازمین کی تفصیلات پیش کرنے کے پابند ہونگے۔
مزید پڑھیں : پاک فوج میں اہم تعیناتیوں پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے : علامہ ناظر عباس تقوی
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سیکرٹریز کی جانب سے ایسے ہدایات نامے جاری کئے جاتے رہے ہیں تاہم میڈیا اداروں کے وسیع تر اثر و رسوخ کی وجہ سے ایسے سرکاری ملازمت پیشہ صحافی نما افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکی ۔
معلوم رہے کہ سرکاری ملازمت کرنے والے مذکورہ ملازمین صحافتی اداروں میں ہونے کا ناجائز فائدہ بھی اٹھاتے ہیں اور اہل افراد کی حق تلفی بھی کرتے ہیں ۔