الرٹ مانیٹرنگ : بھارت کی مہاراشٹرا اسٹیٹ کے شہر اورنگ آباد میں واقع گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف سائنس (GIS) کے 30 سالہ پی ایچ ڈی طالب علم "گجانن منڈے” نے شادی کی آفر قبول نہ کرنے والی طالبہ کو گلے لگا کر تیل چھڑک کر آگ لگا لی ، بعد ازاں طالب علم دم توڑ گیا ، طالبہ زیر علاج ہے ۔
بھارت کی ریاست مہارا شٹرا کے شہر اورنگ آباد میں ایک واقعہ پیش آیا ہے ۔ پی ایچ ڈی کے طالب علم مرد "گجانن منڈے” طالبہ کا پیچھا کرتے ہوئے کالج گیا ، جہاں طالبہ موجود نہ تھی ۔ اسے معلوم ہوا کہ طالبہ اورنگ آباد کے ہی دوسرے کالج گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (GIS) میں ایک سابق استاد اسسٹنٹ پروفیسر کے پاس گئی ہوئی ہے ، جس کے بعد "گجانن منڈے” اس کالج میں طالبہ کے پیچھے پہنچ گیا ۔
"گجانن منڈے” مسلسل خاتون کا پیچھا کر رہا تھا اور اس سے قبل وہ اسے شادی کا پرپوزل بھی دے چکا تھا ، طالبہ اپنے استاد اسسٹنٹ پروفیسر کے کیبن میں موجود تھی جہاں پر طالب علم نے طالبہ کو زبردستی پکڑا اور گلے لگایا اور تیل چھڑک کر لائٹر کے استعمال سے آگ لگا دی ۔ جس کے بعد خاتون کی چیخوں کی آواز سن کر کالج انتظامیہ پہنچی تو دونوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج عثمان پورہ کے ہسپتال پہنچایا ۔
مذید پڑھیں : کراچی : کانسٹیبل کے قاتل کے بعد DC نوشہرو فیروز بھی FIA حکام کی مہربانی سے فرار
جہاں پر دیر گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 30 سالہ پی ایچ ڈی طالب علم "گجانن منڈے” چل بسا جب کہ طالبہ 55 فیصد جھلس گئی اور ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔
عثمان پورہ پولیس نے گنجانن منڈے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس کو اپنی ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ گنجانن مودی اس سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن خاتون نے اس کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔
عثمان پورہ پولیس اسٹیشن کی سینئر پولیس انسپکٹر گیتا بگاوڑے نے کہا، ’’ہم نے منڈے کے خلاف پہلی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی ہے۔ ہم معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔