ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںمتنازعہ مضمون کی وجہ سے PCTB نے سوشیالوجی کی کتاب پر پابندی...

متنازعہ مضمون کی وجہ سے PCTB نے سوشیالوجی کی کتاب پر پابندی لگا دی

لاہور : پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) نے متنازع مواد کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے لیے سوشیالوجی کی کتاب پر پابندی عائد کر دی ہے۔

خالد بک ڈپو کی طرف سے شائع ہونے والی ممنوعہ کتاب آئینہ عمرانیات کو متعدد ماہرین تعلیم کے اعتراضات کے بعد غیر اخلاقی مواد قرار دیکر نصاب سے خارج کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، ماہرین تعلیم کے مطابق متعدد کتابیں بغیر اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) حاصل کیے شائع کی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی پی سی ٹی بی میں اس قسم کی بددیانتی پائی گئی تھی جس کو ختم نہیں کیا جا سکا تھا ۔ ماہرین نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ مواد کے حوالے سے اعتراضات اور شکایات کو اجاگر کرنے کے لیے شکایت سیل قائم نہیں کیا گیا جس کا کہ پہلے اعلان بھی کیا گیا تھا ۔

مذید پڑھیں : گستاخانہ مواد، لاہور ہائیکورٹ فیصلہ کالعدم قرار دینے کی اپیلیں، عدالت عظمیٰ میں سماعت

ادھر پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (SED) نے PCTB کو حکم دیا کہ وہ کلاس 8 تک سنگل نیشنل کریکولم (SNC) کی نصابی کتب چھاپے اور 1 اپریل 2023 تک مارکیٹ میں ان کی دستیابی کو یقینی بنائے۔ رپورٹس کے مطابق جو تعلیمی ادارے SNC میں کتابوں کے علاوہ دوسری کتابیں استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ انہیں PCTB سے منظوری لینا ہو گی۔ اگر وہ تعمیل نہیں کرتے ہیں تو، پی سی ٹی بی بھاری جرمانے عائد کرے گا۔

ان جرمانوں میں 25,000 روپے سے لیکر 500,000 روپے تک جرمانے ہو سکتے ہیں ۔ تاہم معلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم سکول پنجاب نے اپریل 2024 تک کلاس 9 اور 10 کے لیے SNC متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں