ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینگومل یونیورسٹی ہم سب کا ادارے ہے اور اس کیلئے ہم سب...

گومل یونیورسٹی ہم سب کا ادارے ہے اور اس کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ

ڈیرہ اسماعیل خان() وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی زیر صدارت وائس چانسلر مانیٹرنگ سیل کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر رجسٹرار سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز، ڈائریکٹرز اور سربراہان موجود تھے ۔

میٹنگ کا ایجنڈا ایڈیشنل رجسٹراروانچارج وائس چانسلر مانیٹرنگ سیل ڈاکٹر شفیع اللہ خان نے پیش کیا۔

مزید پڑھیں:سندھ: سابقرٹری کالجز ڈسٹرکٹ بوائے اسکاؤٹ سید عبدالباسط انتقال کر گئے

ڈاکٹر شفیع اللہ خان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کو تمام شعبہ جات ، ہاسٹلز کے طلباء کے ذمے فیسوں کی مد میں بقایاجات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گومل یونیورسٹی ہم سب کا ادارے ہے اور اس ادارے کی مالی مسائل سے نکالنے اور خوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔

اسی حوالے سے ایک کمیٹی بنائی جو تمام شعبہ جات کا دورہ کرکے اس میں زیر تعلیم طلباء اور اخراجات کا موازنہ کرے گی تاکہ یہ قدیم مادر علمی مشکلات سے نکل آئے۔

مزید پڑھیں:مشق کے ذریعے نوجوان ہدف پر فوکس کرنا سیکھتے ہیں،شیخ الجامعہ این ای ڈی

وائس چانسلر نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ شعبہ جات جہاں فیسں کی مد میں بقایاجات بہت زیادہ ہیں وہ اپنے طلباء سے فوری طور پر فیسوں کے بقایاجات کی ادائیگی ممکن بنائیں۔

ورنہ ان شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ اور ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں