ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینفلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت...

فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید دنیا کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار

نیو یارک :‌ گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کو 2023 کے لیے زمین کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

جریدے برٹش جی کیو نے بیلا حدید کو زمین کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار دیا۔ جریدے کے مطابق 26 سالہ سپرماڈل کو یہ اعزاز ہر لباس میں سج جانے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔جریدے نے کہا کہ مردوں، خواتین یا ہر طرح کے ملبوسات بیلا حدید پر سجتے ہیں ۔

جریدے کا کہنا تھا کہ درحقیقت بیلا حدید مردوں کے ملبوسات بیشتر مردوں سے زیادہ بہتر انداز سے پہنتی ہیں۔خیال رہے کہ بیلا حدید 27 سالہ سپر ماڈل جی جی حدید کی بہن ہیں اور 16 سال کی عمر سے ماڈلنگ کی دنیا میں سرگرم ہیں۔

مذید پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 26 نومبر تک ترکیہ کا دو روز کا دورہ کریں گے

بیلا حدید فلسطین میں اسرائیلی حملوں اور مظالم کو اجاگر کرنے اور اس موضوع پر سب سے زیادہ بولنے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔

بیلا حدید کے والد انور حدید فلسطین میں پیدا ہوئے تھے جو بعد ازاں کم عمری میں امریکا منتقل ہوگئے تھے اور ان کی بیٹیاں بیلا اور جی جی حدید اور بیٹا انور وہیں پیدا ہوئے مگر وہ خود کو فلسطینی نژاد کہتے ہیں۔ انہیں سب سے زیادہ کمانے والی ماڈل بھی قرار دیا جاتا ہے ۔

اکرام الدین
اکرام الدینhttps://www.alert.com.pk
اکرام الدین نے صحافت کا آغاز 2010 سے کیا ہے۔ اکرام الدین اس وقت الرٹ نیوز سے بھی منسلک ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان، بھارت، دبئی، امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی، اور جرمنی کے مختلف اخبارات کے ساتھ مختلف عہدوں پر فائز ہیں اور بین الاقوامی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے بانی و صدر بھی ہیں۔
متعلقہ خبریں