کراچی : واٹر بورڈ کی نجکاری نہیں جائیگی نہ ہی کسی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا ، واٹر بورڈ میں مزید بہتری و اصلاحات سمیت ملازمین کے مسائل حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، واٹر بورڈ ملازمین کے مسائل حل کرنا اور ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔
ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا، ملاقات کے دوران سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسدالله خان اور ایس او ٹو وی سی ندیم احمد کرمانی شریک تھے، جب کہ وائس چیئرمین واٹر بورڈ کے ہمراہ آنے والے صدر پیپلز لیبر یونین واٹر بورڈ لیاقت مگسی، جنرل سیکرٹری سید محسن رضا، اشفاق اعوان، خورشید مہدی اور نعمان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
مذید پڑھیں : نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں تجاوزات کی بھر مار، فیکٹریوں کو خام مال کی فراہمی متاثر
پیپلز لیبر یونین کے رہنماؤں نے وائس چیئرمین سی ای او اور سی او او واٹر بورڈ سے واٹر بورڈ کی نجکاری کے حوالے سے تحفظات سمیت میڈیکل و فنانس اور چیک ڈپارٹمنٹ میں بے قاعدگیوں، گروپ انشورنس، واجبات، آؤٹ اسٹیشن ملازمین کیلئے اوور ٹائم، ڈیلی ویجز ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام مسائل حل کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ۔
سی ای او واٹر بورڈ نے انجینئر سید صلاح الدین احمد نے رہنماؤں کو تمام مسائل کی یقین دھانی کرواتے کہا کہ واٹر بورڈ کی نجکاری نہیں جائیگی نہ ہی کسی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا ۔
واٹر بورڈ میں مزید بہتری و اصلاحات سمیت ملازمین کے مسائل حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ ملازمین کے مسائل حل کرنا اور ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، انکا مزید کہنا تھا ہمیں اپنے ادارے اور ہماری آنے والی نسلوں کی بہتری کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔