ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

تازہ ترینسیکرٹری کالج ایجوکیشن کا ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ 4 کالجز کا دورہ

سیکرٹری کالج ایجوکیشن کا ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ 4 کالجز کا دورہ

کراچی :‌ سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عبد العلیم لاشاری نے کہا ہے کہ طلبہ کی حاضری یقینی بنائی جائے ، اساتذہ کی کمی جلد پوری کر دی جائے گی ۔

بدھ کو سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عبد العلیم لاشاری نے ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر محمد علی مانجھی کے ہمراہ ضلع وسطی کے 4 کالجز گورنمنٹ نشتر گرلز کالج کراچی ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین 11 B ، گورنمنٹ گرلز کالج الیون آئی کراچی ، گورنمنٹ بوائز کالج الیون اے کراچی کا دورہ کیا ۔

اس موقعہ پر ڈائریکٹر P&D ڈائریکٹر مانیٹرنگ ودیگر متعلقہ افسران موجود تھے ، سیکرٹری کالج ایجوکیشن عبد العلیم لاشاری ڈپارٹمنٹ میں ان مسائل کو خاص طور پر دیکھ رہے ہیں جن پر سابقہ ادوار میں خاصی توجہ نہیں دی گئی ، جس میں ایک بلڈنگ چلنے والے دو کالجز جو اساتذہ کی کمی کی وجہ سے دونوں کالجز متاثر ہو رہے تھے ۔

مذید پڑھیں : دبئی :‌ ”41واں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر “دیارِ غیر میں کتاب دوستوں کیلئے مرکز نگاہ بن گیا

گورنمنٹ گرلز کالج الیون بی میں طالبات کی حاضری میں کافی کمی نظر آئی اس پر فوری طور اقدامات لینے کے احکامات جاری کیے گورنمنٹ گرلز کالج الیون آئی میں طالبات کے مسائل سنیں اور پرنسپل سے جلد حل کرنے کو کہا کالج کی پرنسپل پروفیسر سمین دردانہ کی کاوشوں کو سراہا کہ انہوں نے طالبات کی حاضری پر خاصی توجہ دی ہے ۔

کالج میں انگلش کے اساتذہ کی کمی کو فوری طور پر دور کرتے ہوئے دوسرے کالج سے تبادلہ کرنے کے احکامات جاری کئے (اور آج ہی ایک انگلش لیکچرار کا تبادلہ کیا گیا) گورنمنٹ بوائز کالج الیون اے کے دورہ کے موقعہ پر متعلقہ افسران کو دو دن میں اساتذہ کی تقرری کے احکامات جاری کئے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://alert.com.pk
عظمت خان بحیثیت رپورٹر گزشتہ 15 برس سے ملک کے مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں اور مذہبی، تعلیمی ، لیبر، فراہمی و نکاسی آب سمیت مختلف امور اور شعبہ جات کے حوالے سے خبروں اور تحقیقاتی رپورٹس کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں ۔ وہ کتابوں کے مصنف اور ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔
متعلقہ خبریں