کراچی : وفاقی جامعہ اردو شعبہ حیاتی حرفت کے تحت صنعتی درجے کے حامل مصنوعات کی ”تحقیقی نمائش “کا انعقاد کیا گیا جس میں قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالدین، قائم مقام رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر زرینہ علی، رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد اور اساتذہ نے طلبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کی۔
نمائش کا انعقاد صدر شعبہ ڈاکٹر منزہ دانش، ڈاکٹر زینب بی بی اور عظمیٰ محسن کی سربراہی میں کیا گیا۔ ڈاکٹر فرزانہ عثمان ، ڈاکٹر عشرت ،ڈاکٹر سدرہ اور فائزہ افضل نے معاونت کے فرائض انجام دیئے۔
مذید پڑھیں :دبئی : ”41واں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر “دیارِ غیر میں کتاب دوستوں کیلئے مرکز نگاہ بن گیا
اس نمائش میں مختلف بائیو ٹیکنالوجیکل مصنوعات جس میں بائیو پرفیوم،آرگینک شیمپو، سویا بین سے تیار پنیر کی مختلف اقسام، Edible Polymers، ایلویراجل سے تیار بچوں کے نظام انہضام کو مضبوط کرنے والی ٹافیاں اور لولی پوپ، ایلویراجل صابن، جو اور کیلے سے تیار کردہ گلوٹین فری خمیر شدہ روٹی (Gluten Free Fermented Bread) ، دہی،خمیر شدہ اسٹرابری (Fermented Strawberry) اور مختلف اقسام کی دوسری صنعتی معیار کی مصنوعات تیار کی گئی۔
طلبہ نے بہت محنت سے اپنی نئی مصنوعات کے برانڈ کے نام،پنچ لائن اور لوگو تیار کئے۔ ان تمام صنعتی درجے کی حامل مصنوعات کے فارمولے کو وزیر اعظم ایوارڈ 2022 کے لئے جمع کروایا گیا ہے جن کے منظور ہونے کے بعد ان صنعتی حامل مصنوعات کو لیب اسکیل سے صنعتی اسکیل پر لے جایا جائے گا جو وفاقی اردو یونیورسٹی اور شعبہ حیاتی حرفت کے لئے ترقی کی نئی راہیں ہموار کرے گا۔