کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ٹرانسجینڈر بل اور جوائے لینڈ فلم کو ملک کی معاشرتی ونظریاتی سرحد پر حملہ تصور کرتے ہی۔
ٹرانس جینڈر بل کی حمایت کرنے والے اللہ کی بارگاہ میں توبہ واستغفار کریں، حکومت پاکستان فوری طور پر جوائے لینڈ فلم پر پابندی لگائے اور سینما ہاؤسز میں پبلش پر بینڈ لگایا جائے۔
علماء کرام اسلام وآئین کے مخالف ٹرانس جینڈر بل اور جوائے لینڈ فلم کے خلاف آواز بلند کریں۔
مزید پڑھیں:طلبہ یونین کو بحال نہ کرنا طلبہ کو انکے حقوق سے دور رکھنے کے مترادف ہے، ایڈووکیٹ سیف الدین
عوام میں جوائے لینڈ فلم کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے،مغرب کے اشاروں پر پاکستان میں بے حیائی پھیلانے کی فلموں کو نہیں روکا گیا تو احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہونگے۔
پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا جس کیلئے ہمارء اباؤاجداد اور اسلاف نے بڑی قربانیاں دی ہیں، اپنے اسلاف اباؤاجداد کی پاکستان کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کو کسی طور بھی فراموش ہونے نہیں دینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کراچی رابطہ کمیٹی،سیکٹر کنوینرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مزید پڑھیں:ڈاٸری کا ایک صفحہ – 1990 تا 2000 تک بچپنے کا احساس
ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کودینی ودنیاوی جدید تعلیم سے بچوں کو آراستہ کرنے کی بجائے مغرب کلچر کو فروغ اور اسلام مخالف بل بنارہے ہیں۔
حکومت مغرب کی بجائے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے نیوجنریشن کو حکومتی سطح پردورعصر کی جدید تعلیمات کیلئے مواقع فرام کرئے تو ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا۔
پاکستان کو اسلامی وفلاحی ریاست بنانے کیلئے علماء کرام کو آگے آکر جدوجہد کرنا ہوگی،دین سے دوری کی وجہ سے آج مسلمان پوری دنیا میں مصائب وآلام کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ : سرکاری املاک اور دستاویزات پر سیاستدانوں کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد
حکومت میں موجود طالع آزماء عوام کی مسائل حل کرنے کی بجائے کرپشن چھپانے اور ملک کو اسلام مخالف کلچر کی طرف دھکیلنے میں مصروف ہیں۔
قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرکے ہی معاشروں کی بہتر بنانے کے ساتھ انتہاپسندی ودہشتگردی کو ختم کیا جاسکتا ہے،قرآن عظیم کی تعلیمات ہمیں سیدھا راستہ دیکھانے کے ساتھ دنیاوی فتنوں سے نجات دلاتی ہے۔