ہفتہ, نومبر 26, 2022
ہفتہ, نومبر 26, 2022
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستاناسلام آبادسپریم کورٹ : سرکاری املاک اور دستاویزات پر سیاستدانوں کی تصاویر لگانے...

سپریم کورٹ : سرکاری املاک اور دستاویزات پر سیاستدانوں کی تصاویر لگانے پر پابندی عائد

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سرکاری املاک اور دستاویزات پر سیاست دانوں اور پبلک آفس ہولڈرز کی تصاویر لگانے پابندی لگا دی۔

سپریم کورٹ نے راولپنڈی کی کچی آبادی سے متعلق فیصلہ جاری کیا اور یہ فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا ہے۔فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ سرکاری وسائل پر ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پاکستان کسی کی جاگیر نہیں جہاں عوام حکمرانوں کے سامنے جھک جائیں۔

مذید پڑھیں : چِین میں مُردہ مَرد و خواتین کی شادی کی رسم آخر کیا ہے ؟

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جمہوری ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے چوکنا رہنا ہوگا، سرکاری املاک پر ذاتی تشہیر کیلئے تصاویر چسپاں کرنا اخلاقی اقدار کو مجروح کرتا ہے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ تمام چیف سیکرٹریز اور وفاقی انتظامیہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

عثمان ایوب
عثمان ایوبhttps://www.alert.com.pk
الرٹ نیوز کے خصوصی نامہ نگار۔ کور ٹیم ممبر ومبر ایپ ، پروڈکٹو پاکستان۔ تہزیب ٹی وی ، میڈیا سیکشن فیصل مسجد ، جے ٹی آر میڈیا ہاؤس ، وائی ایس پرو ، پی ٹی وی نیوز اور ڈبلیو ٹی وی سعودیہ کے ساتھ کام کیا۔
متعلقہ خبریں