ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

بلاگلاہور : EOBI کے سابق سینئر افسر عبد المجید کی رہائش گاہ...

لاہور : EOBI کے سابق سینئر افسر عبد المجید کی رہائش گاہ پر ایک شام

لاہور: ای او بی آئی کے ایک سابق سینئر افسر عبد المجید صاحب، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی( حال مقیم لاہور ) نے ای او بی آئی ریٹائرڈ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) پاکستان کے عہدیداران کی عزت افزائی کرتے ہوئے انہیں اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔

واضح رہے کہ عبد المجید صاحب کا شمار ای او بی آئی کے انتہائی دیانتدار اور فرض شناس اعلیٰ افسران میں کیا جاتا ہے ۔ جو اپنے اعلیٰ تعلیمی ریکارڈ اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹسی کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تعلیم کے حامل ہیں اور اپنے شعبہ پر بھرپور مہارت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:حکومت فلم ‘جوائے لینڈ’ کا اجازت نامہ فی الفور منسوخ کرے،مولاناعبدالرحمن سلفی

عبد المجید صاحب نے ای او بی آئی فنانس اینڈ اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کی حیثیت سے نہایت دیانتداری سے خدمات انجام دیں اور کبھی کسی قسم کی سفارش اور دباؤ کے اگے نہ جھکے ۔

آپ کی اصول پسندی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آپ نے 2010 ء میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران نہایت جراءت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس وقت کے مطلق العنان اور انتہائی بدعنوان چیئرمین ظفر اقبال گوندل کی جانب سے ای او بی آئی پنشن فنڈ سے سیلاب زدگان کے لئے ایک ارب روپے کا عطیہ دینے کی سختی سے مخالفت کی تھی اور اس خطیر رقم ادائیگی کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:قطر کا فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاح اور میچز کے دوران اسلامی تعلیمات کا پرچار دیگر اسلامی ممالک کیلئے مشعل راہ ہے، محمد یوسف سلفی

چیئرمین ظفر اقبال گوندل کے اس حکم عدولی کی پاداش میں معتوب ہوکر آپ نہ صرف 20 برسوں تک اپنی جائز ترقی سے محروم رہے بلکہ جبری رخصت پر بھیج دیئے گئے تھے۔

ای او بی آئی کے حلقوں میں فرض شناس، اصول پسند اور دیانتدار افسر عبد المجید صاحب کا بیحد احترام کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں